Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

 ہندوستانی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر جمعے کی صبح ریاست اروناچل پردیش کے شہر توانگ کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔
 حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے اس حادثے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ کی وجوہات کے بارے فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
 پچھلے ہفتے بھی ہندوستانی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدر آباد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
جولائی کے مہینے میں بھی ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس  کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔