Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • کشمیر کے حالات کشیدہ

کشمیر میں عورتوں کے بال کاٹنے کے خلاف احتجاج کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انتظامیہ نے جمعہ کے روز سری نگر کے پائین شہر میں سخت ترین پابندیاں نافذ کرکے نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے میں آئے روز تشویشناک اور شرمناک اضافے کے خلاف جمعہ کے روز نماز کے بعد ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں کشمیر کے تمام حصوں بشمول جموں، پونچھ، پیرپنچال اور چناب ویلی کے علاوہ پاکستان  کے زیرانتظام کشمیر کے عوام سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ اس روز ان شرمناک حربوں کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی میں جمعہ کو چوٹی کاٹنے کے 3 نئے واقعات سامنے آئے یہ خبر پھیلتے ہی نٹی پورہ اور پانتھہ چوک علاقہ میں لوگوں نے اس کے خلاف قومی شاہراہ پر شدید احتجاج کیا۔

 

 

ٹیگس