Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ڈوکلام کی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی، ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈوکلام سے ہندوستان اور چین کے فوجیوں کی واپسی کے بعد اس علاقے کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس قسم کی رپورٹیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں کہ ڈوکلام کے علاقے میں چینی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ہندوستان کی فضائیہ کے کمانڈر نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ چینی فوجیوں نے ڈوکلام کے علاقے سے ابھی مکمل پسپائی اختیار نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل چین ، ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اس وقت کشیدگی شروع ہو گئی تھی جب چینی فوج نے بھوٹان کے علاقے میں سڑک بنانے کی کارروائی شروع کر دی جس کے بعد ہندوستانی فوجی وہاں پہنچ گئے تھے۔البتہ ڈوکلام کے علاقے سے ہندوستانی اور چینی فوجیوں کی واپسی کے بعد یہ کشیدگی ختم ہوگئی۔ہندوستان بھوٹان کے ڈوکلام علاقے میں چین کی جانب سے سڑک بنائے جانے کے خلاف ہے۔