Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم، 4 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے باندی پورہ میں آج صبح سکیورٹی فورسزاور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپ میں دوعسکریت پسند مارے گئے۔

ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ باندی پورہ کے حاجن میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس او جی) اور فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی۔

اس کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق اس کارروائی اور جھڑپ میں دو فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تصادم اب بھی جاری ہے۔

عسکریت پسندوں کا محاصرہ کرنے کے لئے نزدیکی کیمپوں سے اضافی سلامتی دستوں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس