Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 2 ہلاک

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ہندوستان کے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی فائرنگ سے فوج کا ایک اہلکار اور آرمی پورٹرہلاک ہوگئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صبح دس بجکر 35 منٹ پر کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سرحدی چوکیوں پر فائرنگ شروع کردی۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک، زخمی اور متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس