Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں دوعسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج صبح سیکورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے جنوبی ضلع پلوامہ میں آج صبح سیکورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے تھے جن میں کمانڈر وسیم شاہ بھی شامل ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 

ٹیگس