Oct ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ 8 زخمی

کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 عام شہری زخمی ہوگئے۔

ہندوستان کی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 8 عام شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر اور ضلع راجوری کے منجاکوٹ سیکٹروں میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ کا سلسلہ بدھ کی صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اورلائن آف کنٹرول پر دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک، زخمی اور متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس