Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ہندوستان نے افغان فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اس سفاکانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتاہے ۔اس سے پہلے پکتیا اورغزنی میں بھی دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے اس حملے میں ہلاک ہونے افراد کے اہل خانہ اور دیگرمتاثرین کے ساتھ ہندوستان اظہار ہمدردی کرتا ہے ۔ہندستان نے امید ظاہر کی ہے نئی حکمت عملی اور کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوگا۔

ہندوستان نے افغانستان کے خلاف حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ظاہر ہوتاہے کہ دہشت گردوں کو پناہ اور تعاون اب بھی مل رہا ہے ۔ اس لئے کسی تفریق کے بغیر ملکوں کی حمایت سے کارروائی کرنے والے دہشت گردوں اور انکی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمہ کی فوری ضرورت ہے۔

ہندوستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد کے خاتمہ کے لئے افغانستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا اور اپنی قیادت والاایک قومی مصالحتی نظام قائم کرنے کا آغاز کرے ۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک فوجی اڈے پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں کم ازکم 58 فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس