Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  •  روہنگیا مسلمانوں کی بحالی پر زور

ہندوستان نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کی صورت میں ہی صوبہ راخین میں حالات معمول پر لوٹیں گے۔

ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنے دورہ بنگلہ دیش میں کہا کہ ہندوستان کو میانمار کے صوبہ راخین میں ہوئے تشدد آمیز واقعات پرگہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کےگھروں کو واپس لوٹنے کا موقع دیا جائے۔
ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ جب تک روہنگیا مسلمان اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹتے اس وقت تک راخین میں حالات معمول پر نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ راخین میں سماجی اور اقتصادی حالات کو بہتر اور فلاح و بہبود کے انفراسٹریکچر کو مضبوط بنانے سے طویل المیعاد حل نکلےگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو راخین میں رہنے والے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دومہینے سے صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم اور تشدد کے نتیجے میں چھے لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ہندوستانی وزیرخارجہ نے ڈھاکہ میں اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی بات چیت کی ہے۔