Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • کشمیر: حریت رہنماؤں کا دنیش شرما سے ملاقات سے انکار

ہندوستانی مذاکرات کار دنیش شرما ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر گئے تاہم حریت رہنماؤں نے ان سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہندوستانی حکومت کی جانب سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے لیے مقرر کیے گئے نمائندہ خصوصی دنیش شرما کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کے لئے سرینگر پہنچے لیکن حریت کانفرنس کے رہنماوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ۔ حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کا موقف واضح نہیں ہے اس لیے مذاکرات کرنا صرف وقت کا ضیاع  ہے۔  جب کہ کشمیر چیمبرآف کامرس سمیت دیگر تجارتی تنظیموں نے مذاکراتی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

دوسری جانب ہندوستانی مذاکرات کارسے ملاقات کرنے والی چند شخصیات اور نوجوانوں نے عام شہریوں پرفوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کار ہمارا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر پیلٹ گن کا استعمال رکوانا ہوگا جب کہ نواجونوں کے خلاف دائر مقدمات کو بھی واپس لینا ہوگا۔

 

ٹیگس