Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں ووٹنگ

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں سخت سکیورٹی میں اسمبلی کی تمام 68 سیٹوں کے لئے آج صبح 8 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

ووٹنگ کے لئے 7525 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 50 لاکھ سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

آزاد اور منصفانہ انتخاب کرانے کےلئے 983 پولنگ بوتھوں کو انتہائی حساس اور 399 پولنگ بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے رائے دہندگان سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس