ہندوستان: فضائی آلودگی کے نتیجے میں اسکول بند
Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں چھوٹے بچوں کے تمام اسکول آئندہ اتوار تک کے لئے بند کر دیئے گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے نائـب وزیراعلی منیش سیسودیا نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی بناء پر بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے آئندہ اتوار تک بچوں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔
گذشتہ سال بھی دہلی کی حکومت نے شدید فضائی آلودگی کی بنا پر دہلی کے اٹھارہ سو سے زائد اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں صنعت کو فروغ دینے کے لئے ڈیزل کا بھاری مقدار میں استعمال ہوتا ہے اور اب حکومت ڈیزل کا استعمال کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔