• کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی پر اتفاق

ہندوستان اور پاکستان کے سیکورٹی حکام نے کشمیر کی کنٹرول لائن کے اطراف میں رہائش پذیر شہریوں کے جانی تحفظ کے لئے دو ہزار تین میں فائر بندی کے طے پانے والے معاہدے پر مکمل طور پر عمل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی سرحدی افواج کے عہدیداروں درمیان ہونے والی سالانہ نشست میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کی کنٹرول لائن کے پاس رہنے والے شہریوں کے جانی نقصان کی روک تھام کے لئے فائرنگ کا سلسلہ بند اور فائر بندی کے معاہدے پر مکمل طور پر عمل کرنے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کریں گے۔
دونوں ملکوں کے سرحدی فوجی عہدیداروں کے درمیان یہ نشست نئی دہلی میں تین روز تک جاری رہنے کے بعد دس نومبر کو ختم ہو گئی۔
دونوں ملکوں کے درمیان فائربندی کا سمجھوتہ دو ہزار تین میں طے پایا تھا جس پر فریقین نے دستخط بھی کئے تھے مگر دونوں ملکوں کی جانب سے اس سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی ہوتی رہی ہے اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

 

Nov ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ UTC
کمنٹس