Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر تاکید

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر مبنی ان کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر یوسف بن احمد نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران ہندوستانی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ترک کر دے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے حکومت ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق یعنی حق خود اردیت فراہم کرے۔

انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے جاری جدوجہد کی ایک بار پھر حمایت کا اعلان کیا ۔

یہ سیمینار 1947 میں کشمیر میں ہندوستانی فوج کے داخلے کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔

ٹیگس