Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  •  مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا حل

محترمہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کے حل کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے بات چیت۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پاس واضح اکثریت ہے اور اگر وہ طے کرلیں تو کشمیر مسئلے کا مستقل حل نکال کر تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب مرکز کے ایک نمائندے کو بات چیت کے لئے بھیجا گیا ہے اور انہیں کابینہ سکریٹری کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے کسی بھی مذاکرات کار کو یہ درجہ نہیں دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مرکزی مذاکرات کار نے اپنے پہلے دورے کے موقع پر کئی کشمیری شخصیات سے ملاقاتیں کیں تاہم حریت کانفرنس کے رہنماوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ۔

ٹیگس