Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • جاپان اور ہندوستان کے وزیراعظم کی ملاقات

جاپان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے اور نریندر مودی کے درمیان یہ ملاقات فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جاری جنوب مشرقی ایشیائی یونین آسیان کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
 کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاپان اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون  بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل ستمبر میں جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سمندری، سیکورٹی اور دفاعی میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔