Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں حملہ کرنے کی داعش کی دھمکی

دہشت گرد گروہ داعش نے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی ہے۔

ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے ریاست کیرالا میں ہندوؤں کی مذہبی یاترا کے دوران دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی ہے۔
ریاست کیرالا میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار آئندہ ماہ ہونےوالا ہے۔
ہندوستان میں داعش سے وابستہ گروہ اب تک کئی بار دہشت گردانہ حملوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔
ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریبا ایک سو ہندوستانی شہری داعش کی صفوں میں شامل ہیں۔
ہندوستان کی سیکورٹی فورس اب تک متعدد نوجوانوں کو داعش کے ساتھ رابطے کے شبہے میں گرفتار بھی کرچکی ہے۔

ٹیگس