Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان تعلقات کے فروغ پر زور

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی امور نے ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی امور عباس آخوندی اور  ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورمبشرجاوید اکبر کے درمیان یہ ملاقات ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
 ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی نے چابہار کی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کو بحرہند کے راستے ہندوستان اور وسطی ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے سے متصل کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
 ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مبشر جاوید اکبر نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں اضافے سے متعلق ایران کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔