Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپیں

پاکستان اور ہندوستان کے فوجیوں کے مابین لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے دوران دو افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ پونچھ اور اکھنور میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ہندوستانی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
پاکستانی فوجیوں نے گولپور اور ناکار کوٹ کے علاقوں میں ہندوستانی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولے اور مارٹر گولے برسائے۔اس گولہ باری کے نتیجے میں علاقے میں اسکول اور مدارس میں تعطیل کر دی گئی۔
ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے میں شدت پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں کشمیر کے دونوں علاقوں میں عام شہریوں کو بھی کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس