Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپ 6 کشمیری اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ واقعے میں 6 کشمیری اور ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کے روز باندی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 6 کشمیری اور ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے۔ واقعے کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی فوج نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ ضلع باندی پورہ کے چندر گیر حاجن میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں ایک مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا اورجب سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کر رہی تھیں تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ٹیگس