Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپ، تین عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں آج صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے ٹوئیٹرپر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہندواڑہ کے ماگام علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 6 کشمیری اور ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی فوج نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

 

ٹیگس