Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کیرن سیکٹر میں ایک عسکریت پسند اورایک فوجی ہلاک ہو گئے۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا تاہم اس دوران فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہےکہ ایل او سی پر کیرن سیکٹر میں سرحد کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے بدھ کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس پر کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں مقامی عسکریت پسند عادل رشید چوپان کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے خلاف بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی۔

16 سالہ عادل چوپان کو 20 نومبر کی شام ترال کے سیر جاگیر نامی گاؤں میں ہلاک کیا گیا تھا کہا جاتا ہے کہ عادل چوپان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

ٹیگس