Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی.

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے بعد ریاستی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں انہوں نے اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق بی جے پی نے میئر کے 16 میں سے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے. اس کے علاوہ میونسپل اور پنچایتی انتخابات میں بھی پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انتخابات میں غیر متوقع طور پر کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے میئر کی دو سیٹیں حاصل کیں جبکہ ریاست کی حزب اختلاف کی اہم پارٹی (ایس پی) کو ایک بھی میئر کی سیٹ نہیں ملی تاہم، ایس پی کی میونسپل کونسلوں، میونسپل اور نگر پنچایتوں میں کارکردگی تسلی بخش رہی۔ اس انتخاب کے ذریعے عام آدمی پارٹی (آپ) اور اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اتر پردیش کی انتخابی سیاست میں داخل ہوئی ۔

 

ٹیگس