Dec ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات پر تاکید

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں، اس لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گذشتہ شام دہلی میں انڈیا ٹوڈے گروپ کی جانب سے منعقدہ ’ایجنڈا آج تک‘ تقریب کے دوران کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو پرانے زخموں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے مابین اب تک چار جنگیں ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھ تباہی کے سوا کچھ نہیں آیا ہے۔

انہوں نے مذاکرات کو تمام تصفیہ طلب مسائل کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کے مرکزی سرکار کے دعوے غلط ہیں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر واقعی یہاں امن لوٹ آیا ہے تو ہر گلی ہر دیہات میں فوج اور فورسز کیوں تعینات ہیں؟

ٹیگس