Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، 4 ہلاک 3 زخمی

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے بعد سیکورٹی وجوہات کے سبب ریل سروسز بند ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپ میں تین عسکریت پسند سمیت ایک فوجی اہلکار ہلاک اور 3 فوجی زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کولگام کے بونہ گام قاضی گنڈ میں پیر کو دوپہر کے وقت عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔اس حملے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے بعد سیکورٹی وجوہات کے سبب ریل سروسز بند ہے۔

وادی کشمیر میں اس سال ریلوے خدمات کے جزوی طور پر بند کئے جانے کا یہ 46 واں واقعہ ہے. وادی میں نقض امن کے واقعات کی وجہ سے گزشتہ سال چھ ماہ تک ریلوے خدمات کو ملتوی رکھنا پڑا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاری مسلح تصادم کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع کولگام اور اننت ناگ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔

دریں اثنا لشکر طیبہ نے فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقامی میڈیا نے لشکر طیبہ کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کے حوالے سے کہا ہے کہ بشیر لشکری اسکواڈ نے یہ حملہ کیا ہے۔ لشکر طیبہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ متعدد دیگر کو زخمی کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس