Dec ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جموں و کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح عسکریت پسندوں اور ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین مسلح عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائند بتایا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح عسکریت پسندوں اور ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان یہ جھڑپ، شوپیاں کے علاقے میں ہوئی جہاں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے تین مسلح کشمیریوں کو ہلاک اور ایک شخص کو زندہ پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق مارے اور پکڑے جانے والے افراد کا تعلق مسلح عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔اس جھڑپ میں ہندوستان کے دو سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان کے سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر کے امور میں حکومت ہندوستان کے مذاکرات کار دنیشور شرما نے کشمیری رہنما عبدالغنی بٹ سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی ہے۔ابھی اس ملاقات کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔