Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا سپر سونک میزائل کا تجربہ

ہندوستان کی وزارت دفاع نے سپر سونک میزائل آکاش کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی میں ہندوستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آکاش نامی سپر سونک میزائل کا یہ تجربہ بدھ کی صبح ، ریاست اڑیسا کی چاندی پور میزائل سائٹ سے کیا گیا۔آکاش میزائل بغیر پائیلٹ کے طیاروں، جیٹ طیاروں، کروز میزائلوں، اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل  کو  نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میزائل کا وزن سات سو پچاس کلو گرام ہے اور یہ بیک وقت بارہ گائیڈڈ میزائل لے جانے کے علاوہ چونسٹھ اہداف کی نشاندہی کرکے ان کو نشانہ بناسکتاہے

ٹیگس