Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم، چار ہلاک

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں مسلح تصادم کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقہ میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں ایک خاتون سمیت تین غیرملکی عسکریت پسند مارے گئے۔ مذکورہ خاتون اپنے ہی گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔

ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے بھی اس تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندواڑہ کے یونسو میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز کا جنگجوؤں کے ساتھ مسلح تصادم ہوا، جس میں تین غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ٹیگس