Dec ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • پارٹی کے ہی رکن پارلیمنٹ کی مودی پر تنقید

گجرات الیکشن کے تعلق سے ، پاکستان کے ساتھ کانگرس رہنماؤں کے رابطے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر خود بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کی ہے

بالی ووڈ کے سابق اداکار اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے گجرات الیکشن کی تشہیراتی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن پر بے بنیاد الزام تراشی اور کہانیاں گڑھنے  سے پرہیز کی ضرورت پر زور یاد ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ وزیر اعظم اس طرح کی بے بنیاد باتیں اور کہانیاں گھڑنے کے بجائے اپنے انتخابی وعدے پورے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی جی، کہانیاں گڑھنے کی بجائے رہائش، ترقی، روزگار، صحت اور ترقی جیسے وعدوں کو پورا کریں اور ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیں۔بی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح الیکشن جیتنے کے ہتھکنڈے کو چھوڑ دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گجرات میں بے جے پی کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون لے رہے ہیں ۔ان کے اس الزام پر ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے نریندر مودی سے اس الزام تراشی پر معافی کا مطالبہ کیا ہے ۔