Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • 27 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

سری لنکا بحریہ نے 27 ہندوستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیاہے۔

سری لنکا کی بحریہ نے سرحد پار کر کے غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے الزام میں آج مبینہ طور پر ہوا میں گولیاں چلائیں اور ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملہ کرکے 27 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا.

فشریز کے حکام نے کہا کہ ڈیلفٹ جزائر میں ماہی گیری کے دوران پڈوکوٹئی ضلع کے ماہی گیروں کوحراست میں لیا گیا اور پانچ کشتیوں کو ضبط کرلیا.

بحریہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو کانکیشناتھرئی ماہی گیروں کے کیمپ میں لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

رامیشورم کے ماہی گیروں کا جو کل صبح سمندر سے واپس آئے ہیں دعوی ہے کہ وہ بین الاقوامی سرحد کے اندر مچھلی پکڑ رہے تھے تبھی سری لنکا بحریہ نے ہوا میں گولیاں چلائیں اور ان کی کشتیوں کا پیچھا کیا۔

قابل غور ہے کہ اوکھی طوفان کی وجہ سے 13 دن کے بعد پہلی مرتبہ رامیشورم کے چار ہزار سے زائد ماہی گیر اپنی ایک ہزار کشتیوں کے ساتھ سمندر میں ماہی گیری کے لئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس