Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ میں آتشزدگی 15 جاں بحق

ہندوستان کے تجارتی شہر ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ کے موجوج ریسٹورنٹ میں دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے بھی 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو تقریباً رات ساڑھے 12 بجے کملا ملز کمپاؤنڈ کی موجوج بار اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ 30 منٹ کے اندر اندر پورے ریسٹورنٹ میں پھیل گئی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بلڈنگ میں واقع میڈیا کے دفاتر تک جا پہنچی، جس سے انڈین ٹی وی چینل 'ٹائمز ناؤ' اور 'مرر ناؤ' کے دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوئے، آتشزدگی کی وجہ سے ٹائمز ناؤ کی نشریات بھی بند ہوگئیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ میں جھلسے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جو ریسٹورنٹ کی چھت پر پارٹی میں شامل ہونے کے لئے گئی تھیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

ٹیگس