Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ہر گھنٹہ طلبا کی خودکشی

ہندوستان میں جاری کئے جانے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں ہر گھنٹے کوئی نہ کوئی طالب علم یا نوجوان خودکشی کا اقدام کرتا ہے۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں نوجوانوں میں خودکشی کے اقدامات میں اتنا ہی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کہ اس ملک کی مختلف ریاستوں کے حکام نے اس سلسلے میں مختلف گھرانوں کو خبردار کیا ہے۔ہندوستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں نوجوانوں کی جانب سے خودکشی کے اقدام کی وجہ، منشیات کا استعمال، والدین کے درمیان طلاق، ہم سن بچوں میں لڑائی جھگڑے، جذباتی اقدامات اور حصول علم میں پائی جانے والی مشکلات ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ میں ہندوستان میں نو ہزار پانچ سو نوجوانوں نے خودکشی کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں ہر گھنٹے اسکول اور کالج کے طالب علم یا نوجوان کی خودکشی کا اقدام عمل میں آتا ہے۔ان اعداد و شمار کے مطابق خودکشی کے بیشتر واقعات ریاست مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں انجام پائے ہیں۔

ٹیگس