Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران - ہند تجارتی تعلقات کے لئے چابہار بندرگاہ سنگ میل

ہندوستان نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

ہندوستانی شپنگ کے وزیر نتین گڈگری نے ایران کے وزیر مواصلات عباس آخوندی سے ملاقات کے بعد ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے چابہار بندرگاہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرق میں واقع چابہار بندرگاہ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ہندوستان کے وزیر مواصلات نے چابہار کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ تجارت اور ٹرانزیٹ کے شعبے میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ ایران اور ہندوستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

انہوں نے چابہار بندرگاہ کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی کانفرنس کے بعد جس میں ہندوستان اور ایران کے متعدد سرمایہ کار موجود تھے چابہار بندرگاہ میں نجی شعبوں کی سرمایہ کاری کا رحجان بڑھے گا۔

واضح رہے اس سے پہلے ہندوستان نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعہ 11 ہزار ٹن گندم کی ایک کھیپ افغانستان کو برآمد کیا تھا۔

ٹیگس