Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف ہندوستانی عوام کا شدید احتجاج

ہندوستان کے عوام اور علماء نےصیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاهو کے دورہ ہندوستان کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں، علماء اور اس ملک کی اسلامی تنظیموں نے جمعرات کے روز بیان جاری کر کے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاهو کے ممکنہ دورہ ہندوستان کی مخالفت کرتے ہوئے دورے کی مذمت کی۔

ان بیانات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جاری جارحیت اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کی گئی اور ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بنیامین نیتن یاهو کے دورے کو منسوخ کیا جائے۔

ہندوستان کے عوام نے اس سے قبل صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاهو کو فلسطینی عوام کا قاتل اور جارح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم کے دورہ ممبئی کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن 14 جنوری کو ہندوستان کے پہلے دورے پر جائیں گے۔

ٹیگس