Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ممبئی کی سمندری حدود میں ہیلی کا پٹر کو حادثہ

ممبئی کی سمندر کی حدود میں ہندوستان کی نجی تیل کمپنی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق آئیل اینڈ نیچرل گیس کوآپریشن لمیٹڈ کا ایک ہیلی کا پٹر ممبئی سے تیس ناٹیکل میل دور کے فاصلے پر پرواز کررہا تھا کہ اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا۔
ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سمیت او این جی سی کے سات کارکن سوار تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار چار لوگوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔باقی تین لاشوں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔ لاشوں کی تلاش کے لئے پانچ شپ، دو ڈانیئر اور دو ہیلی کاپٹروں استعمال کیے جارہے ہیں۔
ہندوستان کی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کا پٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب ممبئی کے قریب پال گھر ضلع میں اسکولی طلبا کو لے جارہی ایک کشتی سمندر میں میں ڈوب گئی ہے۔ کشتی میں بتیس اسکولی بچے سوار تھے۔
ضلع پال گھر کے ایس پی نے چاربچوں کے ہلاک ہوجانے کی تصدیق کردی ہے جبکہ پچیس بچوں کو بچا لیا گیا ہے، تین بچوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔