Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی کے خلاف ہندوستان کے مخالف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

صیہونی حکومت کے وزراعظم بنیامین نتن یاہو کے دورہ نئ دہلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرین نے نتن یاہو کے پتلے کو نذر آتش بھی کیا۔

ہندوستانی عوام کے احتجاج کے شور میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو ہندوستان کے دورے پر اتوار کو نئی دہلی پہنچے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی میں مختلف شعبوں میں کئی شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔

ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح انیس سو بیانوے  میں بیس کروڑ ڈالر سے اب چار ارب سولہ کروڑ ڈالر مالیت کے برابر پہنچ گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات امریکی ہری جھنڈی سے نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے دورہ نئی دہلی شروع ہونے سے کئی روز قبل سے اس ملک کے مختلف علاقوں منجملہ دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں جہاں اتوار کو نتن یاہو کے نئی دہلی پہنچنے پر ان کا پتلہ نذرآتش بھی کیا گیا ہے۔