Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیر، جیش محمد کے چار اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں پولیس نے دعوی کیا کہ سکیورٹی دستوں کی ایک مشترکہ مہم میں آج جیش محمد کے چار انتہا پسند مارے گئے۔

پولیس سپرنٹندنٹ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ فوج، ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف نے آج صبح اڑی سیکٹر کے دولاجانا میں ایک مشترکہ مہم چلائی جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی طرف سے سرحد میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چار انتہا پسند مارے گئے۔

ڈاکٹر وید نے کہا کہ سلامتی دستوں نے انتہا پسندوں کو خود سپردگی کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سکیورٹی دستوں کے جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں چار انتہا پسند مارے گئے۔

تاہم علاقے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے جعلی آپریشن کے بہانے نوجوانوں کو ہلاک کیا جبکہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے واقعے کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ 

ٹیگس