Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم کے دورہ ہند کے خلاف احتجاج

ہندوستان میں صیہونی وزیراعظم کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ ہندوستان کے خلاف اس ملک کے دیگر علاقوں کی طرح اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے نماز جمعہ کے بعد سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرین ہندوستان اسرائیل دوستی اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی ہندوستان آمد کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مین چوک بڈگام میں جمع ہوئے جہاں اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے ملت فلسطین پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دنیائے اسلام کے خلاف صیہونی مملکت کی گھناونی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہندوستان اسرائیل رشتوں میں موجودہ گرم جوشی کو افسوسناک قرار دیا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ مظلوم ملت فلسطین کے قاتل، مسلمانوں کے قبلہ اول کے غاصب اور ریاستی دہشتگردی کی بدترین علامت اسرائیلی وزیراعظم کا عدم تشدد کے پیامبر مہاتما گاندھی کی سرزمین پر غیر معمولی استقبال اور ہندوستان اسرائیل رشتوں میں موجودہ جہت انسانیت دوستی کے حوالے سے ہندوستان کی قدیم روایات کے سراسر منافی ہے۔

ٹیگس