Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

ہندوستان نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے ۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے سلامتی کونسل میں افغانستان کے حوالے سے خصوصی اجلاس کے دوران کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے صرف اس کی حمایت میں آواز اٹھانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ افغانستان کو سرحد پر ان پناہ گاہوں سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اکبرالدین نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بعض لوگ دہشت گردی کو اچھے اور برے زمروں میں تقسیم کرتے ہیں۔ امن کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والی یہ ذہنیت خطے کی ترقی اور لوگوں اور نوجوانوں کے لئے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتی ۔اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس