Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بوانا فیکٹری میں آتشزدگی، 17 ہلاک

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی بوانا فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوانا نامی اس فکٹری میں آگ ہفتے کو لگی جبکہ فیکٹری کی اس عمارت میں پٹاخوں کا گودام بھی بنا ہوا تھا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور دہلی کے وزیراعلی کیجریوال نے فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بوانا فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں جہاں لاپرواہی برتے جانے کا مسئلہ سامنے آیا ہے وہاں اس واقعے پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔