Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • کشمیر کو جنگ کا اکھاڑہ نہ بنانے کا مطالبہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کی سرحدوں پر اس وقت انسانی خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور سرحدی آبادی کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہے۔

محترمہ مفتی نے اتوار کو پولیس ٹریننگ سینٹر شیری بارہمولہ سے تربیت پانے والے پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ تناؤ کی وجہ سے ریاست کے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کو جنگ کا اکھاڑہ نہ بنائیں بلکہ اس کو آپسی دوستی کا پل بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پورا ملک ترقی کررہا ہے اور ہمارے وزیراعظم (نریندر مودی) بار بار ترقی کی بات کررہے ہیں۔ سب کے لئے ترقی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔ لیکن وہیں ہماری ریاست میں کچھ اور ہورہا ہے۔ ہماری ریاست میں سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگ بنکروں کی تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہ اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور ہمارے اسکول بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کا باعث بن گئی ہے۔

ٹیگس