• امیتابھ بچن اور دیگر اداکاروں کی نتن یاہو سے ملاقات

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتین یاہو کا دورہ ہندوستان ختم ہوجانے کے بعد بھی اس دورے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم نتین یاہو، کا چھے روزہ دورہ جمعے کو ختم ہوگیا لیکن ہندوستان کے مختلف عوامی ، سیاسی اور صحافتی حلقوں میں اس دورے کی مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اپنے دورہ کے آخری دن غاصب صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم ممبئی پہنچے ۔ ان کے ممبئی پہنچنے پر چالیس سے زائد عوامی اور سماجی تنظیموں نے نتین یاہو کے دورے کے خلاف زبرست احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا ۔ دوسری جانب ہندوستانی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے بعض اداکاروں نے جن میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں نتین یاہو سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو کھنچوائے ۔ اس ملاقات کی ہندوستان کے عوامی حلقوں نے مذمت کی ہے ۔ ہندوستا ن کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوا کے ہندوستانی اداکاروں نے فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور دیگر ہندوستانی اداکاروں نے صیہونی وزیر ا‏عظم کے ساتھ سلفی لیکراور تصویریں کھنچوا کے ، انسانی حقوق پامال اور بچوں کو قتل کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

ٹیگس

Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
کمنٹس