Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم 3 ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کے روز ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق مسلح تصادم کے مقام پر لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ایک 17 سالہ نوجوان کی موت جبکہ دو لڑکیوں سمیت متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان 17 سالہ شاکراحمد میر ہے۔ تصادم کے بعد شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں موبائل اورانٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام پر دو لڑکیاں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چائے گنڈ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہونے کے ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد عسکریت پسندوں کی حمایت میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب احتجاجی لوگوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ شروع کیا تو سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لئے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حریت کانفرس نے 3 کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس