Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال معمولات زندگی متاثر

ہڑتال کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی ہلاکت پر کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی تھی، سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ انتظامیہ نے شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔ احتجاج روکنے کیلئے سری نگر میں پابندیاں نافذ ہیں۔

گزشتہ روز شوپیاں میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں دو کشمیری ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگس