Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • مغربی افریقہ میں ہندوستانی تیل بردار بحری جہاز لاپتہ

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے مغربی افریقہ کے سمندری علاقے میں اپنے تیل بردار بحری جہاز اور عملے کے افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔

نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ٹی ایم میرین ایکسپریس نامی ہندوستانی تیل بردار بحری جہاز، بینن کی بندر کوتونو سے ساڑھے تیرہ ہزار تن ایندھن بھر کے روانہ ہوا تھا تاہم کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ، بینن کی حکومت سے رابطے میں ہے تاکہ تیل بردار بحری جہاز کو تلاش کیا جا سکے۔
 اس سے پہلے جنوری کے مہینے میں ہندوستان کا ایک تیل بردار بحری جہاز مغربی افریقہ کے سمندری علاقے میں لاپتہ ہو گیا تھا تاہم عملے کے افراد، چھے روز کے بعد تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا  کر دیئے گئے تھے۔

ٹیگس