Feb ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • سنجوان آرمی کیمپ پر حملہ پانچ فوجی اور چار عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کے علاقے سنجوان میں آرمی کیمپ پر ہفتے کی صبح عسکریت پسندوں کے خود کش حملے کے بعد جو معرکہ شروع ہوا تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائند نے خبردی ہے کہ  سنجوان آرمی کیمپ پر حملے کے بعد تیس گھنٹے سے زیادہ چلنے والے فوجی آپریشن میں پانچ فوجی اہلکار چارعسکریت پسند اور دوعام شہری مارے گئے ہیں جبکہ ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے۔ زخمیوں میں ایک فوجی کرنل بھی شامل ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد  شروع ہونے والا فوج کا آپریشن اتوار کو ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستانی فوج اور سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آرمی کمیپ پر حملے میں دو مقامی عسکریت پسندوں اور دو غیر ملکی عسکریت پسندوں نے حصہ لیا تھا جنھیں ہلاک کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس آپریشن میں انتہائی احتیاط سے کام لیا کیونکہ حملہ کیمپ کے رہائشی علاقے میں کیا گیا تھا۔