• پاکستان کو ہندوستان کا انتباہ

ہندوستان نے کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جبکہ پاکستان نے اس کی تردید کی۔

ہندوستان کی وزیر دفاع سیتا رمن نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے سنجواں سینیہ شور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے لئے پاکستان کو قصوار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ہندوستان کی وزیردفاع نے کہا کہ سبھی ثبوتوں کو جمع کیا جائے گا اور یقینی طور پرہمیشہ کی طرح ہی پاکستان کو ثبوت دئے جائیں گے لیکن ثبوت مہیا کرائے جانے کے باوجود پاکستان نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق سنجواں سینیہ شور میں جن دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا انہیں سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سنجواں سینیہ شور پر حملے میں ہندوستان کے 6 فوجی اور 3 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے جبکہ کل ایک اور فوجی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں قائم سینٹرل ریزرو فورس کے کیمپ پر دو مسلح افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
کمنٹس