Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پاکستان کو دھمکی

ہندوستان کی وزیر دفاع نے جموں میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان کو جوابی اقدام کی دھمکی دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز سری نگر میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس ملک کو خمیازہ بھگتنا ہوگا جو ان دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔ہندوستان کے زیرانتظام جموں میں سنجوان کے فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے اتوار کے روز کے حملے میں ہندوستان کے کم از کم دس فوجی اہلکا ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ہندوستان کی وزیر دفاع نے اس حملے کا ذمہ دار مسعود اظہر کی جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کو قرار دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ پاکستان اس گروہ کی حمایت کرتا ہے ۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایسے کسی بھی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں پاکستان ملوث رہا ہے۔