Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم کی ضرورت پر ہندوستان کی تاکید

حکومت ہندوستان نے بعض دہشت گرد حکومتوں کے مذہبی نقاب کے پیچھے روپوش ہونے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ عمان میں اس ملک کے شاہ، سلطان قابوس سے ملاقات میں سرکاری دہشت گردی اور دہشت گردی کی حمایت کے جواز کے لئے بعض ملکوں کی جانب سے مذہب کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کے خلاف مشترکہ مہم چلائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن، فلسطین کے محدود خود مختار علاقوں، متحدہ عرب امارات اور عمان کے چار روزہ دورے کا آغاز جمعے کو کیا تھا جبکہ دو ہزار پندرہ کے بعد مشرق وسطی کا ان کا یہ پانچواں دورہ تھا۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وہ، علاقے کے اہم ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی کرنے والے ہیں۔