Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مسلمانوں اوردلتوں پر حملوں کے خلاف امن مارچ

ہندوستان کے عوام نے انتہا پسندی اور پرتشدد واقعات میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں مسلمانوں اوردلتوں پر بڑھتے تشدد کے خلاف الہ آباد میں طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے امن مارچ کیا۔

گزشتہ دنوں الہ آباد میں ایک دلت طالب علم کو تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کئے جانے اور کاس گنج میں مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی پرلوگوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ۔ احتجاجیوں نے تشدد کےلئے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار قراردیا ۔

امن مارچ میں شامل افراد نے الزام لگایا کہ ریاست میں دلتوں اور مسلمانوں کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امن مارچ میں الہ آباد یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ لوگوں نے تشدد کے ذریعہ ہلاک کئے جانے والے بے گناہ افراد کی یاد میں شمع روشن کی اور فرقہ پرستی مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس